معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں چل بسیں

برازیل سے تعلق رکھنے والی معمر ترین خاتون اناہ کانابرو لیوکاس 116 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

دنیا کی یہ معمر ترین خاتون ایک نن تھیں جو برازیل میں 1908 کو پیدا ہوئی تھیں۔116اناہ  کانابرو لیوکاس کو معمر ترین خاتون کا اعزاز جنوری میں جاپانی خاتون 116 سالہ ٹومیکو ایٹوکا کے انتقال کرجانے پر ملا تھا۔اس طرح برازیل کی اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز صرف 3 ماہ رہ سکا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اناہ کانابرو لیوکاس کی موت کی تصدیق کردی۔ جس کے بعد دنیا کی عمر رسیدہ خاتون انگلینڈ کی 115 سالہ ایتھل کیٹرہم بن گئیں۔

یاد رہے کہ اناہ کانابرو لیوکاس جب 110 سال کی ہوئی تھی تو پوپ فرانسس نے سالگرہ کی مبارک کا کارڈ بھی بھیجا تھا۔

Back to top button