اداکارہ نادیہ افگن کو بچوں کی خواہش کیوں نہیں ہے؟

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے اپنے کیرئر کا آغاز کرنے کے بعد شاشلک، راجو راکیٹ، اور بلقیس کور جیسے ڈراموں سے شناخت حاصل کرنے والی اداکارہ نادیہ افگن کی شادی کو 15برس بیت چکے ہیں لیکن وہ لا اولاد ہونے کے باوجود خاوند کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کی دعویدار ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال ہو گئے، لیکن اولاد نہ ہونے کے باوجود ہم دونوں کی بہترین انڈر اسٹینڈنگ ہے اور ہم دوستوں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹھنڈا مزاج بھی شوہر کی بدولت ہے۔
عطا قاسمی کے ہاتھوں عمران کی ریاست مدینہ کا پوسٹ مارٹم
بچوں سے متعلق سوال پر نادیہ نے بتایا کہ ہمارے پاس دو کتے ہیں لیکن بچے نہیں ہیں، ایک بار میں نے بچوں کےبارے سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیونکہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خاصی خوفزدہ ہوں، میں اپنے بھائی کے بچوں کےبارے بھی خاصی پریشان رہتی ہوں۔ ٹی وی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے بچے نہ ہونا کیا آپ کا اپنا فیصلہ ہے؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں ! ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں، اور لانے کی کیا ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ افگن 2015 میں فلم ’’منٹو‘‘ جبکہ 2019 میں فلم نگینہ میں اپنی لاجواب صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ٹی وی پر مسٹر اینڈ مسز، ہوم سویٹ ہوم، تیسرا آدمی، یہ جگنو ہمارے، افسر بیکار خاص، مایا، لڑکا کراچی کا لڑکی لاہور کی، جیسے ڈراموں میں اداکاری سے نام بنا چکی ہیں۔
