اداکارہ صبا قمر رونے پر تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟

اداکارہ صبا قمر کے اپنی نئی فلم ’’کملی‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر رونے اور فلمساز سرمد کھوسٹ کے ان کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
اداکارہ کے رونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹوئیٹر پر بھی ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا ہے، یاد رہے کہ فلم ’’کملی‘‘ کا پریمیئر 29 مئی کو کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں فلم ساز اور کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی، فلم کے پریمیئر میں مہوش حیات فلم ساز رؤف وجاہت اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

فلم کے اختتام پر شوبز شخصیات سمیت وہاں موجود دیگر شخصیات نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں. اپنی اداکاری کو سراہے جانے کے بعد صبا قمر جذبات پر قابو نہ پا سکیں اور اشکبار ہو گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبا قمر کو پریمیئر کے اختتام پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے رونے کے بعد فلم ساز سرمد کھوسٹ کی جانب سے صبا قمر کو سہارا دینے اور گلے لگانے پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کے رونے کو ڈرامہ قرار دیا جبکہ ان کی جانب سے سرمد کھوسٹ کے ساتھ گلے ملنے کو ’بیہودگی‘ قرار دیا، اداکارہ اور فلم ساز کے گلے ملنے پر لوگوں نے زیادہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو غلط قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یوں سرعام تو میاں بیوی کا گلے لگنا بھی مناسب نہیں ہے اور یہ دونوں نامحرم ہوکر بھی سرعام گلے مل رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے صبا قمر کے لباس پر بھی تنقید کی۔

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

ایک اور وڈیو میں اداکارہ مہوش حیات کو صبا قمر کو گلے لگاکر مبارک باد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک وڈیو میں مہوش اپنی نشست پر کھڑے ہوکر صبا قمر کیلئے تالیاں بجاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تقریب کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ بعد ازاں صبا قمر نے فلم کی اسکریننگ کے حوالے سے انسٹاگرام پر تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل اس وقت محبتوں سے بہت بھرا ہوا ہے، کل رات آپ لوگوں نے کملی کے لیے جس محبت کا اظہار کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، میں شدید مغلوب ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر تی ہوں، ایمانداری سے کہوں تو آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو تین جون کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Back to top button