بھارتی جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نا تو بھارت اسرائیل ہے اور نا ہی پاکستان فلسطین، پاکستان امن کا خواہاں ہیں لیکن اگر ہمیں اکسایا گیا،حملہ کیاگیا، جارحیت کی گئی تو ہمارا جواب تیز اور بے رحمانہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتےہوئے کہناتھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے،جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کررہا ہے، 17 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے،3896 شہداء میں سے 2582 سویلین اور سکیورٹی اہلکار ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ بھارتی کا اندرونی مسئلہ ہے،کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا رد عمل تیز اور بے رحمانہ ہوگا، حقیقت یہ ہےکہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان، بھارتی تسلط کےسامنے نہیں جھکےگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا تھا کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا، بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینےمیں ناکام رہا، بھارتی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کےطور پر استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنےوالی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے مدد کی درخواست کی تھی،نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں،سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کردیا

ترجمان پاک فوج کاکہنا تھاکہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے 3 رافیل تھے،دنیا جانتی ہے پاکستان نے بھارتی طیارےگرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔

Back to top button