اداکارہ انوشے کو رکشہ کی سواری مہنگی کیوں پڑ گئی؟

ایلیٹ کلاس کا عام سواری میں سفر عام طور پر لوگوں کو حیران کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ ماڈل و اداکارہ انوشے نے بھی کیا جب مداح ان کو رکشہ پر سوار دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انوشے نے بطور ایڈونچر دو روز تک مہنگی گاڑیوں کے بجائے رکشے کا سفر کیا لیکن اس سواری کا تجربہ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑگیا۔

انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں رکشہ سواری کے مزے لیتے دیکھا گیا، ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں انوشے نے لکھا کہ جب کسی نے دو روز تک مجھے رکشے میں سفر کرتے دیکھا تو ہمدردی کرتے ہوئے اچھی سواری کی آفر کی، گھر نزدیک تھا لہٰذا میں نے اس سواری کو بطور ایڈونچر لیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں رکشے کی سواری کو محفوظ اور سستا قرار دیا اور لکھا کہ کسی امیر شخص کو رکشے میں بیٹھا دیکھ کر کوئی بھی پریشان ہو سکتا ہے لیکن سب لوگوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو عام کرنا چاہئے تاہم اداکارہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئی اور اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے معمول بنانے کا پہلا اصول خاص گردانتے ہوئے ریکارڈنگ کرنا اور اسے ایڈونچر کہنا بند کریں، ہماری تو روزانہ کی روٹین کا حصہ ہے، ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ برگرز پہلی بار رکشہ کا سفر کرنے کے بعد، الیکزا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ کو مشورہ دیا گیا کہ یہ دیسی حضرات کیلئے روز کا معمول ہے چنگجی کے سفر کو آزمائیں۔

حریم نامی صارف نے ایک ایموجی شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ جہاں ہمارے سپنے ختم ہوتے ہیں وہاں ان کی جدوجہد شروع ہوتی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کی بات ہے، رکشے کی سواری لگژری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ایلیٹ کلاس کے بھی اپنے ہی ششکے ہیں۔

انوشے نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں لِفٹ دینے کی پیشکش کی۔میں نے سوچا کہ رکشے میں سفر کرنا ایک ایڈونچر ہوگا، میرا گھر وہاں سے قریب ہی تھا اور رکشہ نسبتاً محفوظ تھا کیونکہ آپ رکشے سے باہر آرام سے کود سکتے ہیں اور یہ سستا بھی ہے۔

رکشے میں ایک خوشحال شخص کو دیکھ کر کافی لوگ پریشان بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سب لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کو معمول بنائیں، سوشل میڈیا صارفین کو انوشے اشرف کے رکشے میں سفر کے بارے میں خیالات زیادہ پسند نہیں آئے اور اُنہوں نے اُس وقت میں جب ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس قسم کا ٹوئٹ کرنے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کرن اشفاق کو سابقہ شوہر کی یاد کیوں ستانے لگی؟

Back to top button