ماہرہ خان کی شادی تاحال ٹرینڈنگ میں کیوں؟

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پاکستان سمیت بھارت سے بھی اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد دی جا رہی ہیں، ہریتک روشن اور سونم کپور سمیت بالی وڈ کی دیگر مقبول شخصیات نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماہرہ خان نے 4 اکتوبر کو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جب کہ ان کی منیجر اور بھائی سہیل خان نے 2 اکتوبر کو اداکارہ کی شادی کی تصدیق کی تھی، ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی اور شادی کے موقع پر اداکارہ کے بیٹے اذلان بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیئے تھے۔ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی، اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شئیر کرنے کے بعد ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔پاکستانی اداکاروں سجل علی، حرا مانی، یمنیٰ زیدی، وہاج علی، عدنان صدیقی، عمران عباس، بلال قریشی اور دیگر نے بھی ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مقبول اداکار ریتک روشن نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت، مبارک ہو، خدا آپ دونوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔اداکارہ مونی رائے، ملائیکہ اروڑہ نے بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی، مونی رائے نے لکھا کہ ’آپ دونوں کو میرے دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو، خدا کرے آپ لوگوں کی زندگی کا آگے کا سفر خوبصورت ہو۔اداکارہ سونم کپور نے لکھا کہ ’مبارک ہو، خوبصورت لڑکی، خدا آپ دونوں کو خوش رکھے، اداکارہ زرین خان نے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک دی، اس کے علاوہ بالی وڈ کی نامور ہدایت کار ریا کپور نے بھی ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک دی یہی نہیں بلکہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی دل والے ایموجی کے ساتھ ماہرہ خان کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔ماہرہ خان نے 2017 میں اپنی بالی وڈ کی پہلی فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا، بالی وڈ میں یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جسے

ڈائٹنگ اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ کیسے بنی؟

مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔

Back to top button