ڈائٹنگ اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ کیسے بنی؟

معروف بالی ووڈ سٹار سری دیوی کی موت اب بھی کئی لوگوں کیلئے ایک معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ دبئی پولیس نے ان کی موت کو حادثہ قرار دیا لیکن سری دیوی کے شوہر بونی کپور کا کہنا ہے کہ سری دیوی کی موت ڈائٹنگ اور نمک کا استعمال ترک کرنے کی وجہ سے ہوئی۔بونی کپور نے گزشتہ دنوں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے صرف ڈوبنے پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھی جبکہ سری دیوی کی موت کے پس پشت ڈائٹنگ کے حوالے سے ان کا رویہ اور نمک سے پرہیز تھا، ’دی نیو انڈین‘ کے صحافی روہن دوآ کے ساتھ بات چیت کے دوران فلم ساز بونی کپور نے کہا کہ ان کی موت ’’قدرتی‘‘ نہیں تھی بلکہ ’’حادثاتی‘‘ تھی اور یہ کہ انھیں سری دیوی کے قتل کے پریشان کن الزامات کو برداشت کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ یہ قدرتی موت نہیں تھی۔ یہ ایک حادثاتی موت تھی۔ میں نے اس کے بارے میں بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ میں نے موت کے بعد تفتیش کے دوران اس کے بارے میں تقریباً 24 یا 48 گھنٹے تک بات کی تھی۔ درحقیقت، افسران نے کہا کہ ہمیں انڈین میڈیا کے دباؤ میں ایسا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور انھیں پتا چل گیا کہ انھیں قتل نہیں کیا گیا تھا۔ میں جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ سمیت ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزرا اور پھر جو رپورٹ سامنے آئی وہ واضح طور پر بتاتی ہے کہ یہ حادثاتی موت تھی۔ا’مسٹر انڈیا‘ فلم کے پروڈیوسر بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی ’آن سکرین‘ اپنی شبیہہ سے متعلق بہت حساس تھیں اور وہ اپنی موت سے قبل بھی ڈائٹنگ پر تھیں، وہ اکثر بھوکی رہتی تھیں۔ وہ خوبصورت نظر آنا چاہتی تھیں، وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھی کہ وہ سکرین پر اچھی نظر آئیں، مجھ سے شادی کے بعد وہ ایک دو موقعوں پر بلیک آؤٹ ہوئی تھیں اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انھیں لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے۔بونی کپور کا کہنا تھا کہ ’زیادہ تر خواتین سمجھتی ہیں کہ نمک سے بدن میں پانی رکتا ہے اور آپ پھولے نظر آتے ہو۔ یہ ایک وجہ تھی۔ میں بھی ان سے کہتا کہ نمک کو پوری طرح نہ چھوڑو۔ میں کہتا کہ سلاد کھاتے ہوئے اس میں تھوڑا سا نمک ضرور چھڑکیں۔’یہ صرف فلموں کے لیے نہیں تھا جو وہ اس وقت کر رہی تھیں۔ وہ 45-46 کلو وزن تک آ گئی تھیں۔ آپ فلم انگلش ونگلش میں بھی اسے دیکھ سکتے ہیں، پنکج پراشر کی نامکمل فلم میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔ ناگارجن نے جو کہا میں اس سے واقف نہیں تھا لیکن پراشر کے حالات سے واقف تھا۔ میں سری دیوی سے ایسا کرنے کو نہیں کہہ سکتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ وہ سخت ڈائٹ کی پابندی کرتی ہے اور نمک چھوڑ دیتی ہے۔بی بی سی نے اس بارے میں ڈاکٹر منظر نسیم سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ نمک نہ لینے سے یا جسم میں سوڈیم کی انتہائی کمی سے بلیک آوٹ جیسے واقعات تو ہو سکتے ہیں لیکن اس سے موت واقع ہونا سائنسی طور پر ثابت شدہ نہیں ہے۔ بہر حال اس بارے میں ماہر غذا ڈاکٹر نوشین عباس نے بتایا کہ آپ کیٹو ڈائٹ سے خالص غذاؤں کی طرف چلے جاتے ہیں، کریم اور گھی جیسی غذا کے استعمال سے فیٹس کو روک دیتے ہیں، بہر حال سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہا کہ وہ اس کے بعد سے بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔سری دیوی 13 اگست 1963 کو انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں پیدا ہوئی تھیں اور 1978 میں انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا تھا۔2020 میں ریلیز ہونے والی ’مام‘ ان کی 300 ویں فلم تھی۔ 1986 میں صرف ہندی میں ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں، ان کی مشہور
پاکستانیوں کے بینک اکائونٹس غیرمحفوظ کیوں ہوگئے؟
ترین فلموں میں ’چاندنی‘، ’لمحے‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’خدا گواہ‘ ’صدمہ‘ اور ’نگینہ‘ شامل ہیں۔
