ویمنز ایشیا کپ سری لنکا نے جیت لیا

ویمنز ایشیا کپ سری لنکا کی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دمبولا میں کھیلے گئے ایشیا ویمنز کے فائنل میں بھارتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے تھے بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں تھیں۔میزبان سری لنکا ویمنز نے ہدف 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔
ویمنز ایشیا کپ کے دوران سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں ہیں۔
پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
یاد رہے کہ سری لنکا ویمنز نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت 7 بار اور بنگلادیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ۔
