ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ، آئرلینڈ‌کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ‌کے سیمی فائنل میں‌ جگہ بنا لی، تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے37 ویں گروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 150 رنز بنا سکی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیم سن کی زیرقیادت میدان میں اتری جبکہ آئرلینڈ کواینڈریو بالبرینی لیڈ کر رہے ہیں۔

عمران پرحملے کو بھی گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، رن ریٹ کے اعتبار سے نیوزی لینڈ سب سے آگے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے، دوسری جانب آئرلینڈ ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

اسی روز دوسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں ہی کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button