ورلڈکپ کی تیاری : پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 اضافی میچز پر مشتمل پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کی جانب سے پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریزکا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
شیڈول کےمطابق پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےجائیں گے،فیصل آباد17 سال بعدبین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔
جاری شیڈول کےتحت 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 30 مئی،یکم جون اور 3 جون کو لاہورمیں ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےملتان سلطانزکو10وکٹوں سےشکست دیدی
پہلےبنگلا دیشی ٹیم کا دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئےاب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں کرکٹ بورڈون ڈےمیچزکی جگہ 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے پرمتفق ہیں۔