ینگ ڈاکٹر، حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے ایمرجنسی سروسز میں دوبارہ سے کام کا آغاز کر دیا، جبکہ او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے مطابق حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، اجلاس میں پیشرفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی بحال کر دی جائے گی۔
رات گئے مذاکرات کامیاب ہونے پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کر دیا گیا، گرفتار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف رہائی کے بعد سول ہسپتال پہنچے، رہائی پانے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو وزرا کی گاڑیوں میں تھانے سے لایا گیا۔
مری میں مرنے والے خاندان کی وائرل ویڈیو فیک نکلی
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
