آنکھ میں دانت نصب ہونےپرنوجوان کی بینائی لوٹ آئی

20سال سے نابینا شخص آنکھ میں دانت نصب ہونے کے بعد دنیا دیکھنے کے قابل ہوگیا۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے برینٹ چیمپن 13 سال کی عمر میں اس وقت بینائی سے محروم ہوگئے تھے جب ایک دوا کھانے سے انہیں شدید الرجی کا سامنا ہوا۔اس الرجی کے نتیجے میں دونوں آنکھوں کی بینائی زائل ہوگئی اور انہوں نے اگلی 2 دہائیاں بینائی کو بحال کرنے والے علاج کی تلاش میں گزار دیں۔
شمالی وینکوور سے تعلق رکھنے والے برینٹ چیمپن کو کسی طریقہ علاج سے کامیابی نہیں ملی اور آخر میں وہ وینکوور کے ماؤنٹ سینٹ جوزف ہاسپٹل کے ڈاکٹر گریک مولینی سے ملے۔
ڈاکٹر گریک نے انہیں دائیں آنکھ کے لیے ٹوتھ ان آئی آپریشن کرانے کا مشورہ دیا۔
