یوٹیوبر کو مورکا سالن بنا کر کھانا مہنگاپڑگیا

بھارتی ریاست میں یوٹیوبر کو مورکا سالن بنا کر کھانا مہنگا پڑ گیا۔پولیس نے شہریوں کےاحتجاج پر حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کوڈم پرانے کمار کو تلنگانہ کے سرسلہ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔یوٹوبر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آنے والے شدید ردِ عمل پر گرفتار کیا گیا۔یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مور کھانے کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی۔
ترکیہ میں سلطنت فارس کے سونے کے سکے دریافت
سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے یوٹیوبر پر جنگلی حیات کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔یوٹیوبر کوڈم پَرانے کمار پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا۔
