جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں سپاہی احمد شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا ،
سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
شہید ہونے والے 26 سالہ سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے بتایا جا رہا ہے۔