ڈیم فنڈ کے تحت کتنی رقم جمع ہوئی اورکہاں خرچ ہوئی؟

ڈیم فنڈ کے تحت کتنی رقم جمع ہوئی اورکہاں خرچ ہوئی؟نگران وزیرخزانہ شمشاداختر تفصیلات منظرعام پر لے آئیں۔نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے وزیراعظم فنڈ ڈیم میں جمع رقم سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایوان میں پیش ہوئیں اور انہوں نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت 11 ارب 46 کروڑ روپے تھی۔فنڈ پر سرکاری منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں، اس وقت فنڈ کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈیم فنڈ سے اس وقت تک کوئی رقم باہر نہیں نکالی گئی، رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جا سکے گی۔