آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

شوبزشخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانے کے بعد اب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چینل بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔
متعدد پاکستانی شوبز شخصیات کی طرح گلوکارہ آئمہ بیگ نے نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول کر مداحوں سے رابطے میں رہنے کا نیا ذریعے ڈھونڈ لیا۔ آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیں۔ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ‘ میرا نام آئمہ بیگ ہے اور آپ میرا یوٹیوب چینل دیکھ رہے ہیں’۔ اس کے بعد وہ ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کے انداز میں ان کا سب سے مشہور جملہ ‘سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے’ کہتی نظر آئیں۔ بعدازاں وہ ویڈیو میں اپنا آنے والا نیا گانا اور دیگر گانے گاتے بھی دکھائی دیں۔ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ انہیں باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی ہے۔ گلوکارہ نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ بہت زبردست مواد شیئر کرنے کے لیے واقعی بہت پُرجوش ہوں، امید کرتا ہوں کہ جو کچھ میرا ارادہ ہے آپ سب اسے پسند کریں گے۔
