آئی ایس آئی نئے ڈی جی کا تقرر، ابہام جلد ختم ہونے کا امکان

آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری ہونے میں تاخیر کے باعث پیدا ہونے والا ابہام جلد دور ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس حوالے سے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس جلد ہونے کی اُمید ہے۔

اسلام آباد ان دنوں عمران خان کے دفتر کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث قیاس آرائیوں کی زد میں آ گیا ہے۔

حکومت نے اس معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلٰی قیادت جلد مل بیٹھے گی جس کے دوران پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اختلافات کیا کم ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا ہوگا ؟

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔

Back to top button