آرمی چیف کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

بلاول بھٹو کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق احمد مہر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے واقعے سے متعلق گفتگو کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔ انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، کور کمانڈر کراچی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی جلد از جلد شفاف تحقیقات کی جائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورکمانڈر کراچی واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرکے حقائق کا تعین کریں۔
یادر ہے کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے معاملے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کروائی گئی۔ جس کے باعث آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر غیرمعینہ مدت کےلیے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ 15روز کےلیے چھٹی پر گئے ہیں۔ اسی طرح ایڈیشنل آئی جی نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر15 روز کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔آئی جی سندھ آج دفتر بھی نہیں آئے۔ اسی طرح ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران یعقوب بھی اپنی نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب نے کہا کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔
