آریان نے جیل سے گھر واپسی پر انسٹاگرام میں‌ پہلی تبدیلی کیا کی؟

منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے آریان نے جیل سے واپسی کے بعد اپنا انسٹاگرام پروفائل تبدیل کر دیا۔

ضمانت پر رہائی کے بعد آریان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی پروفائل تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا، جس کے بعد ان کے پروفائل پر کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

منشیات کے کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

جب آریان خان اپنی رہائش گاہ پہنچے تو SRK کے مداحوں نے ڈھول کی آواز سے ان کا استقبال کیا۔

Back to top button