آزادی صحافت میں پاکستان کی تنزلی کا ذمہ دار عمرن خان ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں فریڈم انڈیکس 18 پوائنٹس گرا، عمران خان کو ’’پریس فریڈم پریڈیٹر‘‘ کا شرمناک خطاب دیا گیا، پاکستان عمران حکومت کے آخری سال میں پریس فریڈم انڈیکس میں 12پوائنٹس نیچے گیا۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہماری جمہوریت کو بھی بری طرح سے روشناس کرایا لیکن ہم آزادی اظہار رائے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ اس برس 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے، اس کے ساتھ، بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے۔

Back to top button