ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے
آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

Back to top button