امریکہ میں اسقاط حمل کے قانون کے حق میں مظاہرے

امریکہ میں اسقاط حمل کے قانون کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں اسقاط حمل کے قانون کو مبینہ طور پر ختم کرنے کی کوشش پر ایک غم و غصے کی لہردیکھی جا رہی ہے۔ مختلف امریکی شہروں میں مظاہرین نے اسقاط ِحمل قانون کے حق میں مظاہرے بھی کیے ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن نے اس قانون کو ختم کرنے کو ‘قدامت پسندی’ قرار دیا جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی رائے کا مسودہ لیک ہوا ہے ، جس سے معلوم ہوا کہ اس قانون میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے ایسے وقت ہورہے ہیں جب امریکہ میں چند ماہ بعد کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Back to top button