آسٹریلین حکومت کا 10 ہزار جنگلی اونٹوں کو مارنے کا فیصلہ

آسٹریلین حکومت نے خشک سالی کا سبب قرار دے کر 10 ہزار سے زائد جنگلی اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی ہے۔ جنگلی اونٹوں کو مارنے کے آپریشن کا آغاز رواں ہفتے میں کیا جائے گا اورپیشہ ور شوٹرز 5 دن میں فضائی آپریشن کے ذریعے 10ہزار اونٹوں کو ماریں گے۔
خشک سالی کا باعث بننے والے 10ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری کے بعد جنوبی آسٹریلیا میں مقامی رہنماؤں نے اونٹوں کو مارنے کے لیے فوج کے شوٹرز کی مدد حاصل کرلی ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شروع ہونے والے اس فضائی آپریشن کا آغاز رواں ہفتے میں متوقع ہے۔ پیشہ ور شوٹرز 5 دن میں فضائی آپریشن میں 10 ہزار اونٹوں کو ماریں گے۔
حکومتی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا کے شمال مغرب میں اونٹوں کی موجودگی قحط سالی کا باعث بن رہی ہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات و پانی کے ترجمان کے مطابق اے پی وائی لینڈ کے مغرب میں روایتی مالکان کئی برس سے اونٹوں کو فروخت کررہے ہیں لیکن خشک موسم میں اتنے اونٹوں کی تعداد سنبھالا نا ممکن ہے’۔ ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں اونٹوں کے چرنے کی وجہ سے دباؤ غیرمعمولی بڑھا ہے اس کے نتیجے میں ‘بنیادی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے، خاندان اور برادریوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اونٹوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی دیگر جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے خطرہ ہے’۔ ترجمان کے مطابق ‘ہزاروں اونٹ پیاس سے مر جاتے ہیں یا پانی تک پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کو روندتے ہیں’۔ بعض دفعہ مردہ جانور پانی کے اہم وسائل اور ثقافتی مقامات کی آلودگی کا باعث بھی بنتے ہیں’۔ ماحول کو جنگلی اونٹوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے 10 ہزار جنگلی اونٹوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا میں 12 لاکھ سے زائد جنگلی اونٹ موجود ہیں۔ جنگلی اونٹ زیادہ تر براعظم کے وسط میں ہی پسند کیے جاتے ہیں تاہم اب وہ مغربی آسٹریلیا میں بھی پھیل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button