آصف زرداری نے عمران کو سازشی قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے ایک سازشی کی جانب سے اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف حالیہ بیان کو ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیا ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ سازشی اقتدار کی ہوس میں باولا ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں انکا کہنا تھا حکومت سرحد پار سے ڈکٹیشن لے کر پاکستان اور اس کے اداروں کی سالمیت پر حملہ آور ہونے والے سازشی کی تمام حرکتوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔ اس شخص کے دور حکومت میں اداروں کو اپنے ذاتی عزائم کی تکمیل کے لیے بری طرح استعمال کیا گیا لیکن حکومت اس سازشی کی جانب سے اداروں کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔

ایک اور بیان میں انکا کہناتھا ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا،قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا۔

سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشورہے۔ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے۔ ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔ قائد عوام کا فرمان مشعل راہ ہے عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے۔

آصف زرداری نے کہاعلی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالے قابل فخر ہیں ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Back to top button