آپریشن عزم استحکام آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سربراہ نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم نہیں، بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی، پارلیمنٹ بھی اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔ آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جارہا ہے؟ شہباز شریف وزیر اعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی، پارلیمنٹ بھی اپنا مقدمہ ہار چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کھلے عام علاقوں کو کنٹرول کررہی ہیں۔ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے مولانا نے کہا کہ انہوں نے اب آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا کہا ہے۔ یہ عدم استحکام آپریشن ہے، جو ملک کو کمزور کرے گا۔

Back to top button