لیک آڈیوز نے عمران کا سازشی بیانیے اڑا کر رکھا دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی آڈیو لیک نے ان کی حکومت کے خاتمے میں غیر ملکی سازش کے الزامات کو اڑا کر رکھ دیا،عمران نیازی نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دوسرے ملک کے ساتھ ساز باز کی اور یہ امپورٹڈ حکومت ہے لیکن پھر دنیا نےدیکھا کہ اس کا جھوٹا بیانیہ چور چور ہوگیا۔
اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا 5اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف بڈنگ کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے،منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔
انکاکہنا تھا عمران خان کی سابق حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بجائےٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لوگوں کے ساتھ دن رات جھوٹ بولا اورجھوٹ بولنے، ددھوکہ دینے، لوگوں کو ورغلانے کا وہ سلسلہ اور مشغلہ شروع کیا جوآج تک جاری ہے،40سال سے سیاست کے میدان کارزار میں جد وجہد کر رہا ہوں لیکن آج تک عمران نیازی جیسا جھوٹا عیار و مکار شخص نہیں دیکھا، اس کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا، اللہ اس کو عزت دی، کسی نے سوچا نہیں تھا کہ جب یہ شخص سیاست میں آئے گا تو یہ سر تاپا جھوٹ کا سراپا ہوگا، قوم کو دھوکا دےگا۔
وزیر اعظم نے کہاہماری مخلوط حکومت آئینی طریقے سے آئی تو اس نے کس طرح سے ملک و قوم کا مفاد داؤ پر لگا کر جھوٹ بولا، دو روز قبل آڈیو لیک ہوئی جس میں پتا چلا کہ کس طرح وہ اپنے سیکریٹری کو پاکستان کے خلاف سازش کی ترغیب دے رہا ہے اور پرنسپل سیکریٹری دو ہاتھ آگے جا کر کہتا ہے کہ منٹس کو میں نے بنانے ہیں، وہ بطور وزیراعظم کہتا ہے کہ ہم نے نام نہیں لینا، میں نے اس پر کھیلنا ہے، پھر 5 مہینے اپنی حکومت کے خلاف سازش کا راگ الاپتا رہا،عمران نیازی نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دے دیا اور کہا کہ انہوں نے دوسرے ملک کے ساتھ ساز باز کی اور یہ امپورٹڈ حکومت ہے لیکن پھر دنیا دیکھا کہ اس کا جھوٹا بیانیہ چور چور ہوگیا۔
انہوں نے کہاآڈیو لیک آنے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ پاکستان کے خلاف بد ترین سازش تھی، اس نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی، اداروں کو تقسیم کرنے کی سازش کی لیکن بد ترین سازش پاکستانی سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی سازش تھی،میں نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ اگر ہمارے خلاف سازش کے الزامات ثابت ہوجائیں تو ہمیں سولی پر لٹکایا جائے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ یہ الزامات بے بنیاد تھے لیکن قوم کے 5 ماہ ضائع ہوگئے، قوم کو تقسیم کردیا گیا، زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا ان عالمی لیڈرز نے بھی ہم نے پرتپاک انداز میں ملاقاتیں کیں جن کے بارے میں یہ کہتا تھا کہ کیونکہ میں ان کے ساتھ تعلقات بنا رہا تھا، اس لیے میرے خلاف سازش کی گئی، وہ رہنما بھی ہم نے ملے اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس سے واضح ہوگیا کہ سازش کے الزامات میں دم خم نہیں لیکن پرسوں آڈیو سامنے آنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ یہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے،کچھ ممالک کے رہنماؤں نے مجھے ذاتی طور پر کہاکہ کس طرح سے اس تکبر سے بھرے شخص نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو خراب کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاان کی نااہلی کے باعث ہونے والی مہنگائی کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا، ہم نے یہ بھاری ذمےداری پاکستان کو بچانے کے لیے لی، ریاست کے اوپر ہم نے اپنی سیات کو داؤ پر لگادیا،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں مہنگائی کم کی جائے، معیشت کو مضبوط کیا جائے، ہمارے پاس نہ تیل ہے نہ گیس ہے جو گیس تھی وہ ختم ہوچکی، تیل و گیس امپورڈ کرتے ہیں، محدود وسائل کے باوجود ہم اس پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں لیکن گھبرانے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، ہم ہمارے پاس مضبوط فوج، ایٹمی طاقت اور قابل لوگوں سمیت ہر چیز موجود ہے، اب ہمیں صرف دن رات ایمانداری سے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
