پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سائفر آڈیو کا دوسرا حصہ آ گیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کے متعلق ایک اور آڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں اعظم خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی بات چیت سنی جا سکتی ہے۔
آڈیو میں عمران خان یہ کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ امریکہ کا نام نہیں لینا ہے، لیکن ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی سے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے آپ سب کے لیے لیٹر کس ملک سے آیا ہے۔
آڈیو میں اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، یہ سائفر 8، 9 کو آیا تھا، لیکن میٹنگ 7 کو ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میٹنگ میں آپ، میں اور فارن سیکرٹری ہوگا۔ یہ لیٹر کس ملک سے آیا ہے میں کسی کے منہ سے یہ نام نہیں سننا چاہتا ہوں، ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔
