ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقرر

ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقررکر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کےلیے ظہیر احمد بابر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر تین سال کےلیے پاکستان ائیر فورس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاندار کیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندار کیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جب کہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگار شہدا پر حاضری دی جب کہ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
