اب ’’حجر اسود‘‘ کو ورچوئل دیکھا جا سکے گا
سعودی عرب نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حجر اسود کو وی آر ٹیکنالوجی پر متعارف کروا دیا ہے، وی آئی آر پر ناظرین کو حجر اسود بالکل حقیقی معلوم ہوگا۔
ڈیجیٹل تجربات کا مقصد لوگوں کو حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کیلئے حقیقی منظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السُدیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل ایگزی بیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔
During his inauguration of the "Virtual Black Stone Initiative",
President Sudais : “We have great religious and historical sites that we must digitize and communicate to everyone through the means of latest technologies” pic.twitter.com/bCsaobGGzf
— Inside the Haramain (@insharifain) December 13, 2021
انہوں نے بتایا کہ آنکھ، کان، ناک اور احساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ جو لوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں۔
ڈاکٹرعبدالرحمٰن السُدیس نے مزید کہا کہ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کر رہی ہے کہ دیکھنے والوں کو اس کا حقیقت میں گمان ہوتا ہے ۔
