بنی گالا اخراجات کیلئے کبھی 1 روپیہ تک نہیں دیا
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی بنی گالا کے اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔
ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔
