اب فیس بک کی طرح واٹس ایپ پر بھی خریداری ممکن

اب مقبول سماجی ویب سائٹ فیس بک کی طرح میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بھی اپنے صارفین کو خریداری کی سہولت متعارف کروا دی ۔

 واٹس ایپ نےتجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس بارے میں فیس بک وائس بزنس میسیجنگ کے صدر میٹ آئیڈیما کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں اشتہارات نہیں چلاتا اور کاروباری افراد کی اسی مشکل کو مد نظررکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ، ویب سائٹ یا فیس بک اشتہارات کے ذریعے گاہکوں کو واٹس ایپ چیٹ پر لاتے تھے۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی ہے، جس کی مدد سے استعمال کندگان کو ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں شاپس ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیس بک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے لیکن اب اس میسیجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف چھوٹی کمپنیاں بلکہ بڑے کاروبار بھی API کے ذریعے اس نظام سے منسلک ہوسکیں گے، جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن کاروبار کو فروغ حاصل ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیس بک نے اپنی ایپلی کیشنز میں ان ایپ شاپنگ کی سہولت شامل کردی تھی رواں سال جون میں فس بک کے بانی مارک زکر برگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ فیس بک شاپس کے دائرہ کار کو مختلف ملکوں میں واٹس ایپ تک پھیلایا جائے گا۔ جب کہ حالیہ چند برسوں میں واٹس ایپ نے بھی شاپنگ کارٹس اور کیٹلاگ جیسے خریداری کے ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں۔

اس نئے فیچر کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے فی الحال برازیل میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے ذریعے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.19.10 میں یہ اپ ڈیٹ دے گا۔

Back to top button