اداکارہ شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر بلاک کیوں کیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ جب وہ امرتسر گوردوارے میں موجود تھیں تو ایک نامعلوم نمبر سے آنے والی فون کو کال کو انھوں نے بلاک کر دیا تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کال بلاک کرنے کے تھوڑی دیر بعد بالی ووڈ بھائی جان کا میسج موصول ہوا کہ میں سلمان خان ہوں، میرا فون اٹینڈ کریں لیکن میں اس پیغام کو سنجیدہ لینے کی بجائے ایک ایپ سے سلمان خان کے فون نمبر کی تصدیق کی جس میں نمبر درست آیا۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے بہت اہم اور مضبوط اداکار ہیں، سلو بھائی ناصرف کیرئیر بناتے ہیں بلکہ کسی کے ساتھ بگڑ جانے پر اُس کا کیرئیر بگاڑ بھی دیتے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ’’کپل شرما شو‘‘ کے دوران انکشاف کیا کہ سلمان خان کی جانب سے فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی آفر کے لیے موصول ہونے والی پہلی کال کے بعد شہناز گِل نے سلو بھائی کا نمبر بلاک کر دیا تھا، اداکارہ کا بتانا ہے کہ جب مجھے پہلی بار سلمان خان کی کال آئی تو میں امرتسر گوردوارے میں موجود تھی، میری عادت ہے کہ میں نامعلوم نمبر سے آنے والی کالز بلاک کر دیتی ہوں۔
شہناز گِل نے بتایا کہ اس بار بھی میں نے ایسا ہی کیا اور سلمان خان کا نمبر بلاک کر دیا تھا، کچھ دیر بعد مجھے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا کہ کال اٹھائیں، سلمان خان مجھ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بھی یقین نہیں آیا کہ سلمان خان کی کال آ رہی ہے، میں نے سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے لیے اسے پہلے ایک ایپ پر ڈائل کیا اور تصدیق کی کہ کیا واقعی یہ سلمان خان کا ہی نمبر ہے۔
شہناز گِل کا بتانا تھا کہ سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے بعد میں نے پھر اس نمبر کو اَن بلاک کیا اور خود سے سلمان خان کو کال کی جس کے بعد انھوں نے مجھے فلمی آفر سے متعلق بتایا اور ہمارے درمیان اس معاملے پر کافی منٹ تک بات ہوتی رہی، اداکارہ کے مطابق سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا، وہ جونیئرز اداکاروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جوکہ اچھی بات ہے۔
