اداکارہ صنم جنگ نے پانچ برس بعد شوہر بارے بتا دیا


اداکارہ صنم جنگ نے شادی کے پانچ سال بعد آخر کار اپنے شوہر بارے پرسراریت کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پائلٹ ہیں اور دونوں بچپن سے ہی بہت اچھے دوست تھے جو کالج کے زمانے میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ صنم نے 2016 میں اپنی شادی کے بعد سے اب تک شوہر کے حوالے سے میڈیا کو کوئی انفارمیشن نہیں دی تھی اور معاملات پر پردہ ڈال رکھا تھا۔ لیکن اب انہوں نے بتایا یے کہ انکے شوہر کا نام سید عبدل قسام جعفری ہے جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک ٹاک شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں بات کرتے ہوئے صنم جنگ نے نہ صرف شوہر سے متعلق باتیں کیں بلکہ اپنے ساس اور سسر سمیت شوبز کے کئی لوگوں کے متعلق بھی گفتگو کی۔
اپنے خاوند سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور قسام اسکول کے زمانے سے دوست تھے۔ اس دوران ان کے اسکول بھی تبدیل ہوئے مگر کالج کے زمانے میں وہ پھر ایکدوسرے سے ملنے لگے۔ تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے اور ایکدوسرے خو۔پسند بھی کرنا شروع ہو گے تھے۔ صنم کے مطابق ان کی طرح ان کے خاندان والے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے لہذا ان کی شادی میں کوئی مشکل نہیں آئی۔ صنم جنگ نے بتایا کہ ان کے شوہر ’پائلٹ‘ ہیں اور اس وقت وہ امریکا میں نجی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر چند برس پاکستان میں بھی بطور ’پائلٹ‘ کام کر چکے ہیں۔ شادی کے بعد کچھ عرصہ صنم شوہر ان کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے تھوڑے پریشان تھے مگر اب ایسا نہیں ہے۔ صنم نے اپنا نام ’صنم‘ ہونے پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں ان کے نام کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر جب وہ باہر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کوئی ایسا گانا گنگنانا شروع کر دیتے ہیں جس میں ’صنم‘ کا ذکر ہو۔ پہلے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی لیکن پھر ان کو پتہ چل گیا کہ صنم وہی ہیں، کوئی اور نہیں۔
صنم نے ’مارننگ شوز‘ کے کانٹینٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز اور مارننگ شو والے ویسا ہی مواد دکھائیں گے جیسا کہ لوگ دیکھنا پسند کریں گے۔انہوں نے دلیل دی کہ اگر دیکھنے والوں کو کسی مارننگ شو کا مواد پسند نہیں تو وہ ریموٹ کنٹرول سے چینل تبدیل کر دیتے ہیں لہذا ٹی وہ انتظامیہ خود ہی سمجھ جاتی یے کہ لوگ کیا نہیں دیکھنا چاہتے۔ پھر اسی حساب سے شو کا کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صنم جنگ نے بتایا کہ بطور مارننگ شو میزبان لائیو پروگرام کے دوران وہ اکثر غلطیاں کر جاتی ہیں لیکن پھر فوری معذرت بھی کر لیتی ہیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ بنے۔
صنم جنگ کے مطابق اگر کسی بھی شو کے میزبان سے بولنے میں غلطی ہو رہی ہے اور وہ اسے ماننے کے بجائے زیادہ ’اسمارٹ‘ بننے کی کوشش کرے گا تو لوگ اس پر تنقید ہی کریں گے۔ خواتین کے بڑے مسئلے ’باڈی شیمنگ‘ پر بات کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے وقت وزن بڑھنے پر انہیں بھی ایسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس دوران ان کا وزن 20 کلو تک بڑھ چکا تھا اور لوگ اس بارے جملے کستے تھے۔ مگر بعد ازاں انہوں نے دنیا کے طعنوں سے بچنے کے لیے اپنا وزن کم کیا۔صنم نے اعتراف کیا کہ اگر لوگ انہیں وزن کے طعنے نہ دیتے تو شاید وہ اتنا جلدی خود کو تبدیل نہ کرتیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے انہیں ذہنی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میزبان نے بتایا کہ انہیں لفٹ میں پھنس جانے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ جب وہ 8 ماہ کے حمل سے تھیں، تب وہ اپنے شو کی خواتین ارکان کے ہمراہ لفٹ میں پھنس گئی تھیں جو کہ ان کے لئے ایک خوفناک تجربہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں صنم جنگ نے کہا کہ ان کے ساس اور سسر بہت اچھے ہیں، انہوں نے انکو خود مختاری دے رکھی ہے جب کہ ان کے شوہر بھی انہیں کوئی کام کرنے سے نہیں روکتے۔

Back to top button