عائشہ عمر کے بوائے فرینڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ کیوں بنایا؟

اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ زمانہ طالب علمی کے دوران کئی افراد نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا، گریجویشن کے بعد جس شخص سے بھی تعلق استوار کیا اس نے مجھ پر تشدد کیا۔حال ہی میں عائشہ عمر نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، پروگرام کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں عائشہ عمر اپنے ساتھ نامناسب رویے، تشدد اور ناروا سلوک پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیں۔اداکارہ نے کہا کہ جس لڑکے سے ان کے رومانوی تعلقات تھے، اس نے ہی محبت کے نام پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ایک بار نہیں متعدد بار کافی وقت تک نشانہ بنایا جاتا رہا، چوںکہ اس وقت وہ کم عمر تھیں، انہوں نے گریجویشن مکمل کی جس وجہ سے وہ تشدد کرنے والے کے رویے کو سمجھ نہ سکیں اور اسے محبت کا نام دے بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بوائے فرینڈ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے معافی مانگتے تھے اور اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کرتے تھے اور پھر انہیں کہتے تھے کہ ان سے برداشت نہیں ہوتا کہ وہ کسی اور سے بات کریں، کوئی اور انہیں دیکھیں، ایسی باتوں کو سن کر انہیں لگتا تھا کہ یہی سچا پیار ہوتا ہے، وہ ان کی باتوں کو جذبات سمجھتی تھیں، اس لیے وہ کافی وقت تک بار بار ان کا تشدد برداشت کرتی رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ تشدد کرنے والے لڑکے سے تعلقات میں اس قدر قریب جا چکی تھیں کہ ان کی شادی تک ہونے والی تھی لیکن پھر ایسا نہ ہوا، اس بات پر بھی خدا کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس تشدد کرنے والے شخص سے شادی نہ کی، والد کے کردار پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا والد کے بغیر لڑکی کی تربیت بہتر نہیں ہوتی، کیوںکہ جب کسی لڑکی کا والد ہوتا ہے تو انہیں اپنی والدہ کے ساتھ دیکھ کر بھی بہت ساری چیزیں سیکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چوںکہ ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور والدہ اکیلی تھیں تو انہیں اس بات کا علم ہی نہیں ہو پایا کہ کوئی بھی مرد کسی بھی عورت سے کس طرح زندگی کو آگے بڑھاتا ہے، ان کے درمیان کس طرح کے تعلقات اور معاملات ہونے چاہئیں، اس سے قبل بھی عائشہ عمر متعدد بار خود پر جنسی و جسمانی تشدد کی بات کر چکی ہیں۔

Back to top button