پی ایس ایل 11کافائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآبادکےدرمیان کھیلاجائےگا

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ ٹرافی اٹھائے ان کی بھی یہی خواہش ہے۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین کا کہنا ہے کہ ٹف میچز کھیل کر یہاں تک پہنچے یقین فائنل میں ایسا ہی کھیلیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا جائے ۔
چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی سٹیڈیم پہنچیں ۔
