اداکارہ عالیہ بھٹ اپنا جیٹ طیارہ کب خریدیں گی ؟

بالی ووڈ کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے لئے پرائیویٹ جیٹ طیارہ خریدنے کے ساتھ ساتھ پہاڑوں میں ایک خوبصورت گھر بھی بنانا چاہتی ہیں۔2012 میں سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ جلد ہی فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ سے ہالی وڈ میں بھی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں، ان کی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہماستر‘ بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق عالیہ بھٹ کو ان کی اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں، اور ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ پہلی مہنگی چیز جو میں نے اپنے پیسوں سے خریدی تھی وہ لوئس ووٹن کا بیگ تھا، میں سب سے زیادہ پیسے بیگس خریدنے پر خرچ کرتی ہوں، مجھے ان سے اور ورزش کے ملبوسات سے محبت ہے۔عالیہ نے بتایا کہ میں چھٹیوں پر جانے کے لیے بھی کافی پیسے خرچ کرتی ہوں لیکن سال میں صرف ایک بار جاتی ہوں، میں اپنے سفر اور ہوٹل پر خرچ کرتی ہوں، مجھے چھٹیوں میں شاپنگ سے نفرت ہے۔
بھارتی اداکارہ کی خواہش ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ جیٹ اور پہاڑوں میں ایک گھر کی مالک ہوں، ایک نجی جیٹ ایک عیش و آرام کی بات ہوگی، میں نے پہلے ایک طیارہ چارٹر کیا ہے، لیکن وہ چھٹیوں پر جانے کے لیے نہیں تھا ۔عالیہ بھٹ کے مطابق پہاڑوں میں گھر ایک خواب ہے، میں اسے آئندہ زندگی میں پورا کروں گی، میرا لندن میں ایک گھر خریدنے کا خواب تھا جو میں نے 2018 میں پورا کیا، یہ کا ن ونٹ گارڈن میں ہے اور میری بہن اکثر وہاں رہتی ہے۔
