اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد،دھمکیاں،گھر میں توڑ پھوڑپرمقدمہ درج

معروف اداکارہ عظمیٰ خان کی درخواست پر معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ بیٹیوں کیخلاف مسلح گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر اشتعال انگیزی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان پر تشدد کا واقعہ 27 مئی کو اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوے اور تشدد کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس کی روشنی میں رات گئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے تھانے میں درج کیا گیا جس میں اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ’ آمنہ ملک، اور ملک ریاض کی بیٹیاں پشمینہ ملک اور عنبر ملک‘ چاند رات کو مسلح ملزمان کے ہمراہ ان کے گھر کا اندرونی دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں اور ان پر ان کی بہن پر اسلحہ تانا۔ ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عثمان نے اداکارہ کی بہن کو شیشے کی بوتل ماری جس سے وہ زخمی ہوگئیں جبکہ پشمینہ اور عنبر ملک نے اداکارہ اور ان کی بہن پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ’تینوں خواتین نے ہم پر تشدد کرنے کے ساتھ تضحیک کی اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا اور ایک گارڈ کو کہا کہ اسے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناؤ‘۔
FIR registered in Uzma Khan case. pic.twitter.com/ZrAuFfMVD7
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 27, 2020
عظمیٰ خان نے اپنی درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزمان نے سارے گھر کا سامان توڑنے کے علاوہ تجوریاں توڑ کر قیمتی سامان بھی نکال لیا اور ہماری منت سماجت کرنے پر انہوں نے دھمکیاں دے کر عثمان ملک سے دور رہنے کا کہا‘۔اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلح ملزمان ان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اپنے ساتھ لے گئے جس میں آئی فونز اور ہیرے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان کے خوف اور طاقت کی وجہ سے ہم دو دن خاموش رہے ساتھ ہی یہ استدعا کی کہ ہمارا میڈیکل کروایا جائے اور انصاف دلایا جائے۔
https://twitter.com/SameenaERana/status/1265622673276784642
واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی ویڈیوز 27 مئی2020 کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور بغیر کسی امتیاز کے انہیں انصاف فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو اداکارہ پر چیختے چلاتے اور عثمان نامی شخص کے ساتھ ’غیر اخلاقی تعلقات‘ رکھنے کا الزام لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں گارڈز کو اداکارہ کو پکڑتے اور ہراساں کرتے دیکھا گیا جبکہ ایک خاتون انہیں جوتے سے مار رہی تھی اور عظمیٰ خان پر شیشے سے بنی سجاوٹی اشیا بھی پھینکی گئیں۔
اسی طرح کی ایک اور ویڈیو میں گھر کا لیونگ روم دکھایا گیا جہاں ہر جانب ٹوٹی ہوئی اشیا بکھری ہوئی تھیں جبکہ گھر کے فرش پر خون کے نشانات واضح تھے۔
House of #UzmaKhan pic.twitter.com/8jg3gmDLlJ
— Hassan (@Sufyan68093516) May 27, 2020
بڑی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا جس میں کچھ خواتین چند مردوں، جو سیکیورٹی گارڈ معلوم ہوتے ہیں، ان کے ہمراہ اداکارہ عظمٰی خان کے گھر میں گھس کر انہیں اور ان کی بہن سے سوال جواب کرتے نظر آئیں۔
بعدازاں خود کو عثمان ملک کی بیوی کہنے والی خاتون آمنہ ملک نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ عثمان ملک کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
EXCLUSIVE: Amna Usman, the wife of Usman Malik just came out… #UzmaKhan
Part – 1 pic.twitter.com/4O26GdVXEN— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) May 27, 2020
ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے تو میں یہ واضح کردوں کہ عثمان ملک کا ریاض ملک حسین سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کے قریبی عزیزوں میں سے نہیں ہیں اور حسان خان نیازی ملک ریاض کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور حسان خان نیازی کی ملک ریاض سے آپس کی لڑائی ہے اور وہ پیسے لینے کے لیے یہ سب کررہے ہیں‘۔
ساتھ ان خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں تک کسی اور کے گھر میں گھسنے کی بات ہے ‘تو وہ گھر ان لڑکیوں کا نہیں بلکہ میرے شوہر کا دوسرا گھر تھا جہاں میں ان کا پیچھا کرتے ہوئے گئی اور میرا حق ہے کہ میں وہاں جاسکتی ہوں’۔خاتون نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنی 13 سال کی شادی شدہ زندگی کو بچانے کے لیے اس لڑکی (اداکارہ) کو متعدد وارننگز دی تھیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں جب میں نے اس سے رابطہ کیا ہو‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ اس سب میں سب سے زیادہ قصور وار میرے شوہر ہیں۔
دوسری جانب ملک ریاض حسین نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس سارے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
I categorically rebut this malicious propaganda associating me with a viral video.Usman is not my nephew.I'm appalled at such below the belt attempt to malign me for something I'm not involved in any capacity. (1/2)
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) May 27, 2020
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ’وائرل ویڈیو سے متعلق جو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے میں اسے مسترد کرتا ہوں‘۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایک ایسے واقعے، جس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں ہوں اس کے لیے مجھے بدنام کرنے کی اوچھی حرکت پر میں حیرت زدہ ہوں۔علاوہ ازیں ملک ریاض نے اپنے آپ کو ’ناحق پھنسانے‘ والوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے سے متعلق خبردار بھی کیا۔
