اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کا پول کھول دیا؟

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ معروف کرکٹرز انہیں بھی پیغامات بھیجتے رہے ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟ جس پر مومنہ اقبال نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں، اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہو جاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہو جاتی ہے۔میزبان نے سوال پوچھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ’ہائے (Hi) ’، ’HOW ARE YOU (کیسی ہیں آپ)۔میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔مومنہ اقبال نے کہا کہ میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیئے تو وہ مشہور ہو جائیں گے‘، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی ان کی کرکٹ نہیں دیکھی کیونکہ وہ کون سا بیٹھ کر میرے ڈرامے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹا گرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں بعدازاں رواں سال انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا۔

Back to top button