اداکارہ مہوش حیات نے آئیڈیل جیون ساتھی کا اعلان کر دیا

اپنی لاجواب پرفارمنس سے پاکستانی فلموں میں دھوم مچانے والی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کسی گورے یا کالے سے نہیں بلکہ دل والے سے کریں گی۔اداکارہ مہوش حیات ساتھی اداکاروں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں، جہاں اداکاروں نے فلمی کریئر اور دیگر کئی موضوعات پر گفتگو کی۔اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے ازارہ مذاق کہا کہ مہوش تو کسی گورے سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے۔اداکارہ نے ہمایوں سعید کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہے، جس پر ہمایوں بولے کہ مہوش فلم کے سیٹ پر ہر وقت بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں گورا چاہئے، مہوش حیات نے اس بات پر جواب دیا کہ گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہئے۔انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ اور ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اب تک کی پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی لوگ بھارتی اداکاروں سے زیادہ اپنے اداکاروں کو پسند کرتے ہوں گے، مہوش حیات نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی میرے اور ہمایوں سعید کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا، میرے پرفیوم کی خوشبو سے شوٹنگ سیٹ پر لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ مہوش حیات آ چکی ہیں۔
