اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی مقامی عدالت نے عدم پیروی پر ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کےمقدمے میں عبوری ضمانت خارج کردی۔
ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کےخلاف اداکارہ اذان اسود ہارون کی مدعیت میں لاہور کے تھانے ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہےاور ان کا کیس سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
نازش جہانگیر اسی مقدمےمیں دو ماہ کی عبوری ضمانت پرتھیں،تاہم مسلسل اداکارہ کی جانب سےعدم پیروی کےباعث ان کی ضمانت مسترد کردی گئ۔
فراڈ کےمقدمے کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی،جہاں نازش جہانگیر کےشریک ملزم عدالت کےروبرو پیش ہوئے،جس پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی جب کہ نازش جہانگیر کی جانب سےعدالت میں پیش نہ ہون پر ان کی ضمانت خارج کردی گئی۔
اداکارہ نازش جہانگیر پر الزام ہےکہ انہوں نےمدعی اذان اسود کو 25 لاکھ روپےکی رقم واپس نہیں کی اور نہ ہی انہیں گاڑی واپس کی ہے،تاہم اس معاملے پر نازش جہانگیر نےتاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
