اداکارہ نورا فتیحی کو کس اداکار نے تھپڑ رسید کر دیا؟

کینیڈا میں اداکاری، گلوکاری اور ڈانسنگ میں نام بنانے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کرنے والی نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ انکی ڈیبیو فلم میں ان کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوا تو انھوں نے اسے تھپڑ رسید کر دیا جسکے جواب میں اداکار نے بھی انہیں جوابی تھپڑ دے مارا تھا۔ حال ہی میں نورا فتیحی کپل شرما کے کامیڈی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کی، کپل شرما نے سوال کیا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا؟
اس پر نورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کیلئے بنگلہ دیش کے ایک جنگل میں موجود تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران اُن کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہو گیا۔ نورا نے بدتمیزی کرنے پر اس اداکار کو تھپڑ مارا جس پر اُس نے بھی پلٹ کر نورا کو تھپر رسید کر دیا اور ان کے بال بھی نوچے، نورا نے بتایا کہ ان کا پہلی مرتبہ اور پہلی ہی فلم کے دوران ساتھی اداکار سے بہت بُرا جھگڑا ہوگیا تھا جو ڈائریکٹر نے سنبھالا کیونکہ بات بڑھ گئی تھی۔
یاد رہے کہ اداکار ایوشمان خرانا، جیدیپ اہلواوٹ اور نورا فتیحی فلم ‘این ایکشن ہیرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں نورا نے آئٹم نمبر پر مرفارم کیا ہے۔
اداکارہ کی پہلی بھارتی فلم ٹائیگرز آف دی سندربنز تھی، اس کے علاوہ کریزی کوکڈ فیملی، ٹیمپر، مسٹر ایکس، ڈبل بیرل، باہوبلی، کک ٹو، شیئر، لوفر، راکی ہننڈسم، مائی برتھ ڈے سانگ، بھارت، باٹلا ہائوس، مرجاواں سمیت دیگر فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
