سلمان خان کی بھانجی کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی بھی بالی ووڈ میں انٹری ڈالنے جا رہی ہیں، علیزے کی فلم کی عکسبندی شروع ہوگئی ہے جسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ علیزے اگنی ہوتری فلم ساز سومندرا پڈھی کی فلم میں ڈیبیو کریں گی جو 2023 میں ریلیز کی جائے گی، فلم ساز سومندرا پڈھی بھارت کے نامور فلم ساز ہیں جن کی سیریز ‘جام تارہ’ نیٹ فلکس پر خوب مقبول ہوئی ہے۔

اداکارہ علیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن علویرہ خان اگنی ہوتری اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں، حالیہ دنوں میں کئی مقبول اداکار اور پروڈیوسر کے بچوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیے ہیں۔بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والوں میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان، ہدایت کار اور فلم ساز بونی کپور، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کا نواسہ اگستیا نندا شامل ہے، علیزے اگنی ہوتری بھی اب ان اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے جا رہی ہیں جن کے والدین یا رشتہ دار بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

اسی طرح سلمان خان بھی جلد فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں اداکارہ پوجا ہیج کے ساتھ نظر آئیں گے، ان کی فلم 2023 میں عید کے موقع پر متوقع ہے، اس کے علاوہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر 3’ 2023 میں دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔ 21 سالہ علیزے اگنی ہوتری بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لئے تیار ہیں، یہ فلم ایک رومینٹک ڈرامہ ہے جسے سلمان خان خود اور ان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری، نکھیل نامت پرڈیوس کر رہے ہیں، فلم کے ڈائریکٹر سومیندرا پاڈی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ علیزے کے ساتھ فلم کی کاسٹ میں دیگر بھی نئے اداکار ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاسٹ فائنل ہوگی ہم شوٹنگ سے کچھ وقت پہلے فلم کا اعلان کر دیں گے، علیزے پچھلے دو سال سے اداکاری اور ڈانس کی کلاسز لے رہی ہیں، اب ان کی ماں، ان کے باپ اور سلمان خان کو لگتا ہے کہ وہ فلم کے لئے تیار ہیں اور اب ایکٹنگ میں آسکتی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ سلما ن خان علیزے کی بالی وڈ میں اس انٹری کو لیکر کافی سنجیدہ ہیں اور وہ قدم قدم پر علیزے کا خیال کر رہے ہیں، علیزے سے قبل سلمان خان نے جس کو بھی متعارف کروایا ہے اسے بالی وڈمیں خاصی پہچان ملی اب دیکھنا یہ ہے کہ علیزے بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا پاتی ہیں یا نہیں، علیزے کافی خوبصورت ہیں پر اعتماد ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس دینے کے لئے تیار ہیں۔

Back to top button