مقبوضہ کشمیر :وزیر اعظم ، آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس کے پوسٹرآویزاں

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارک باد پیش کردی، وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز چسپاں کردیے گئے۔
صدائے مظلوم جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے۔ پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج تھے۔
جموں وکشمیرکے عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے۔
