اداکار فیروز خان بھارتیوں سے کس کا بدلہ لینے والے ہیں؟

بھارتی فلمی تنقید نگار کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان، بہن حمائمہ ملک کے عمران ہاشمی سے بوس و کنار کے سینز کا بھارتیوں سے بدلہ لینے کے لیے اداکارہ گتھیکا تیواری سے تعلقات بڑھا رہے ہیں، جبکہ بھارتی اداکارہ فیروز کے پیار میں اندھی ہو کر اسلام قبول کرنے اور برقع اوڑھنے کیلئے بھی تیار ہو گئی ہیں۔کمال آر خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری سمیت دیگر معاملات پر غلط اور بے بنیاد دعوے کرتے دکھائی دیئے۔ کمال خان نے دعویٰ کیا کہ گتھیکا تیواری بھارتی فلم میں کام کرنے لندن گئی تھیں، جہاں ان کے ساتھ فلم میں فیروز خان بھی کام کر رہے ہیں، وہاں بھارتی ہندو لڑکی کا پیار پاکستانی مسلمان اداکار فیروز خان سے ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ پاکستانی اداکار کے پیار میں اندھی ہوچکی ہیں اور وہ اسلام بھی قبول کرنے کو تیار ہیں بلکہ وہ مسلمان ہو چکی ہیں، تبھی تو انہوں نے برقع کرنا شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گتھیکا تیواری اتنی اندھی ہوچکی ہیں کہ وہ فیروز خان سے شادی تک کرنا چاہتی ہیں، ان کی خاطر پاکستان منتقل ہونا چاہتی ہیں جوکہ بہت بڑی غلطی ہوگی اور وہ خود کو ایک طرح سے جہنم میں لے جا رہی ہیں۔متنازع بھارتی مبصر نے فیروز خان سے متعلق وضاحت کی کہ وہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔وہ مزید کہتے ہیں کہ چوںکہ بھارتی فلم میں حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ بہت سارے بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، اس لیے اب ان کا بھائی بھارتیوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے اور انہوں نے اسی وجہ سے بھارتی اداکارہ کو پھنسا لیا۔ کمال خان کہتے ہیں کہ فیروز خان نے ایک خاتون سے شادی کی جو چار سال تک چلی، پھر ان کے درمیان طلاق ہوگئی اور خاتون نے اداکار پر تشدد کے الزامات لگائے۔کمال خان کہتے ہیں کہ لیکن بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نہ جانے کیوں فیروز خان کا تشدد بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں، انہیں بھارت میں کوئی لڑکا نہیں ملا کہ انہوں نے پاکستانی لڑکے سے پیار کیا۔ اس سے قبل کمال خان نے مبینہ طور پر ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے درمیان تعلقات کی خبروں پر بھی ویڈیو جاری کی تھی اور ہانیہ عامر کو تجویز دی تھی کہ وہ بھارتی گلوکار کے بجائے ان سے بہتر کوئی اچھا پاکستانی لڑکا تلاش کرکے ان سے پیار کرلیں۔
