ارشد شریف قتل، خرم اور وقار کا تعلق کراچی سے نکلا

کینیا کے مقامی بزنس مین وقار حمد اور خرم احمد کراچی کے رہائشی نکلے، دونوں ارشد شریف کے ساتھ موجود تھے۔
ڈیفنس میں واقع گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔
چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جبکہ دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔
واضح رہے کہ صحافی ارشد شریف کو نیروبی میں کینیا پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، جن کی تدفین گزشتہ روز اسلام آباد میں کی گئی۔
