ارشد ندیم کی 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کےلیے پیرس روانہ ہوں گے

پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین اسٹار ارشد ندیم سات جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کےلیے پیرس روانہ ہوں گے۔
کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اب تھروز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات حاصل کرلیں گے۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل خواجہ جنید نے پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا، انہوں نے ارشد ندیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہرممکن سپورٹ کا یقین دلایا۔
