ارمینا رانا خان کا ناقدین کو کرارا جواب

معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے طنزیا کہا کہ انہوں نے ٹیٹو بنوائے اور اگلی بار کھوپڑی بنوائیں گی۔
ارمینا رانا خان کو اکثروبیشتر ہی ناقدین کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا جواب کیسے دینا ہے یہ اداکارہ بخوبی جانتی ہیں۔گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں اسٹاکنگز (لمبے موزے) کی تصویر تھی جس پر پھول بنے تھے۔
کیپشن میں اداکار ہ نے لکھا کہ بچوں یہ ہیں وہ ٹیٹو جو کچھ لوگ دعویٰ کررہے تھے کہ انہوں نے میری ٹانگوں پر دیکھے ہیں۔خیال رہے ارمینا اور ان کے شوہر فیصل خان کو لندن کے علاقے برنلے کی مقامی حکومت کی جانب سے سماجی خدمات پر سرٹیفکیٹس سے نوازا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ارمینا نے شیئر کی تھیں۔

Back to top button