اسرائیل،فلسطین کشیدگی پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل کابند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔نہ باضابطہ قراردادپیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ جاری ہو سکا۔امریکہ کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیاگیا کہ وہ اسرائیل کے حملے کی مذمت کریں تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اوردباؤ کے باوجود کئی ممالک نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔ امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں  اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کر دیا۔

جلاس کے دوران روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے اتفاق نہیں کیا۔اجلاس کے دوران روسی سفیر نے  فوری جنگ بندی اور بامعنیٰ مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پرعمل کرے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا ورنہ عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل پر نیپالی حملے میں امریکا برطانیہ اور نیپال کے شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے

Back to top button