اسرائیل کے شام پر فضائی حملے ، متعدد عمارتیں تباہ

اسرائیل نے شام کے مضافات میں بمباری کرکے کچھ عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام کے مضافات میں واقع ایک گاؤں پر متعدد راکٹ داغے۔ شام میں رواں ہفتے اسرائیل کا یہ دوسرا بڑا فضائی حملہ ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں فوجی تنصیبات اور ہتھیاروں کے ڈپو پر حملہ کیا ہے۔ یہ فوجی تنصیبات ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی تھیں۔ ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زکیہ گاؤں میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے جہاں ہم پر حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، لیکن اس نے صرف چند واقعات میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Back to top button