اسٹیفین کونسٹینٹائن قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسٹیفین کونسٹینٹائن کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈکوچ مقرر کردیا۔60 سالہ اسٹیفین کونسٹینٹائن کو فی الحال مختصر مدت کے لیے صرف ورلڈکپ کوالیفائرز کے لیےکوچ مقرر کیا گیا ہے۔سینیئر افسر نےتصدیق کی ہے کہ اسٹیفین کونسٹینٹائن نے ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے لیے پاکستان پہنچ کر کیمپ جوائن کرلیا ہے۔ اسٹیفین کونسٹینٹائن ماضی میں نیپال، سوڈان، ملاوی، روانڈا اور بھارت کی نیشنل ٹیموں کے ہیڈکوچ رہ چکے ہیں ۔

اسٹیفین کونسٹینٹائن کی کوچنگ میں بھارت کی ٹیم مارچ 2015 سے دسمبر 2018 تک 173 سے 96 ویں پوزیشن پر آگئی تھی۔اسٹیفین کونسٹینٹائن کو ان کی ایشین فٹبال سے آشنائی کی بنیاد پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

Back to top button